ڈیجیٹل مارکیٹنگ — عاصم سفیر
📥 PDF

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری۔

لازمی سی بات ہے، درج بالا تین ڈیجیٹل مارکیٹنگ موضوعات کو آپ کو نئے پڑھ اور سمجھ لیا ہے تو لامحالہ انہی تینوں محاذ پر آپ کو سرمایہ کاری کرنی ہے، جس پر بہت توجہ دی جاتی ہے۔ تاہم یہ مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ کسی ایک فرد کیلئے اپنے بڑے بزنس کی آن لائن ساکھ کو سنبھالے رکھنا، انفلوئنسرز کے نیٹ ورک کو منظم کرنا اور سوشل میڈیا الگورتھم میں ہونے والی نت نئے تبدیلیوں سے آگاہ رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بہر حال کمپنیوں کو جب بھی سوشل مارکیٹنگ کے ذرائع میں سرمایہ کاری کرنی ہو گی تو ان کو یہ آپشنز دھیان میں رکھنے ہوں گے۔ مارکیٹنگ ایجنسیاں بھر پور ڈیجیٹل مارکیٹنگ مینجمنٹ پیکیج فراہم کرتی ہیں تاکہ کمپنیز آن لائن بزنس کی مشکلات کا سامنا نہ کریں جبکہ دوسری جانب، کمپنیاں ڈیجیٹل پروموشن کیلئے اپنے ہی کسی ملازم یا انٹرن کو یہ ذمہ داری سونپ سکتی ہیں کہ وہ اس پر نظر رکھے۔

— صفحہ 10 —
⚖️ Public Notice — © Asim Safeer: This book may not be copied or sold by anyone, in any format. Legal action will be taken.
یہ کتاب کاپی یا بیچنا منع ہے۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ — تحریر: عاصم سفیر — asimdigitalhub.com