آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی نے انسان کا کام بہت آسان کر دیا ہے اب کاروبار کرنا اور پیسہ کمانا بہت آسان ہے لیکن اسکے لئے آپ کے پاس ڈیجیٹل ہنر ہونا بہت ضروری ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ گھر بیٹھے کر کاروبار کر سکتے ہیں اور اپنے لئے ایک اچھی آمدنی بنا سکتے ہیں۔ اس موضوع کو پڑھنے کے بعد ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالہ سے آپ کے علم میں کافی حد تک اضافہ ہو گا ڈیجیٹل مارکیٹنگ تیزی سے پھیلتی پھوٹتی جا رہی ہے، آئے دن نئی نئی اسٹڈیز اور رپورٹس بھی اس رجحان کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔ دنیا کے سر فہرست مصنفین اور بلاگرز جدید ترین مارکیٹنگ ٹیکنیکس پر سرعت سے لکھ رہے ہیں اور بعض تو زبردست مانگ رکھنے والی ان ٹیکنیکس کو سمجھنے اور سمجھانے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر رہے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسہ کمانا یا ویب پلیٹ فارم چلانا آسان ہے اور نہ ہی مشکل۔ اس کے لیے مستقل مزاجی پہلی شرط ہے۔