آپ ایک پارٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور اس سے اس کا فون نمبر دریافت کیا۔ اگلے دن آپ نے اسے فون کیا اور کہا، "میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔"
اس کو "ٹیلی مارکیٹنگ" کہتے ہیں۔
آپ ایک پارٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اپنی نشست سے اٹھے، اپنی ٹائی کو درست کیا، بالوں پر ہاتھ پھیرا پھر اس کے قریب پہنچے اور اسے ایک ڈرنک بنا کر پیش کی۔ اس کے لئے دروازہ کھولا، اس نے جان بوجھ کر اپنا پرس نیچے پھینک دیا، آپ نے جلدی سے اٹھا کر اسے واپس کر دیا، اسے سواری کی پیشکش کی اور کہا، "بائی دے وے میں بہت امیر آدمی ہوں۔ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔"
اس کو "پبلک ریلیشن" کہتے ہیں۔