اگر آپ کسی کمپنی کے مالک یا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں تو کمپنی آپ کے فیصلوں پر انحصار کرتی ہے۔ اسی لیے یہ بات آپ بخوبی جانتے ہیں کہ کسی بھی کمپنی کی بقا اور اُس کے منافع بخش ہونے کے لیے لازمی ہے کہ وقتاً فوقتاً اس کی پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے، ورنہ خسارے کی صورت میں کمپنی دیوالیہ بھی ہو سکتی ہے۔ کمپنی کو مالیاتی طور پر مضبوط کرنے کے لیے نت نئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ ایسے میں کسی بھی کمپنی میں مارکیٹنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو انتھک محنت کر کے ہر وقت اپنی کمپنی کی آمدنی بڑھانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔