ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو صحیح طور پر سمجھنے اور انٹرنیٹ کی دنیا پر ایک طائرانہ نظر ڈالنے کیلئے آپ کو سینکڑوں کی تعداد میں بلاگز چھاننے پڑیں گے اور دنیا بھر میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت کرنی ہوگی اور اس سب میں بہت زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔ کئی کمپنیوں کے پاس اس کیلئے نہ تو وسائل ہیں اور نہ ہی گنجائش۔ تاہم، اس ضمن میں اگر آپ چار سر فہرست موضوعات پر دسترس حاصل کر لیں تو اس سے نہ صرف آپ کی آگہی میں اضافہ ہو گا بلکہ آپ کی آمدنی بھی بڑھ سکتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوئی طریقہ ایسا ہے جس کے ذریعے اپنے بزنس کو ترقی کے زینے پر چڑھانے کیلئے موزوں ترین موضوعات کو سمجھا جا سکے؟ تو جواب ہے، ہاں!
ڈیٹیر وینٹ ریجنل چیپٹرز کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیم نے انٹرنیٹ پر ڈھیر سارا وقت لگانے اور مارکیٹنگ کے حوالے سے کی جانے والی سر فہرست بات چیت کو سنا اور ان میں سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے موضوعات کو آشکار کیا۔ پیشہ ور اور سمجھدار کاروباری حضرات ان موضوعات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ سال گزشتہ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل موضوعات کچھ یوں ہیں: