ڈیجیٹل مارکیٹنگ — عاصم سفیر
📥 PDF

آن لائن ریپوٹیشن مینجمنٹ۔

آن لائن ریویوز دہائیوں سے لوگوں کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ جب سے انٹرنیٹ کا آغاز ہوا ہے، لوگ اپنی خریداریوں کے متعلق کمپنیوں کی ویب سائٹس پر، چیٹ رومز میں، فورمز پر یا ابتدائی سوشل نیٹ ورکس پر ریٹنگ کرتے رہے ہیں۔ لیکن اب، آن لائن ریویوز زیادہ منظم اور وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہے ہیں، یعنی ایسے جو 2000ء میں نہیں ہو رہے تھے۔ اب کچھ بھی خریدنے سے قبل 92 فیصد صارفین آن لائن ریویوز پڑھتے ہیں اور ہر سال اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، 40 فیصد صارفین کسی پراڈکٹ یا کمپنی کے بارے میں اپنا ذہن بنا لیتے ہیں۔ یہ اصول بزنس ٹو بزنس (B2B) یا بزنس ٹو کنزیومر (B2C) کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تمام صنعتوں کو اپنی آن لائن ساکھ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

— صفحہ 8 —
⚖️ Public Notice — © Asim Safeer: This book may not be copied or sold by anyone, in any format. Legal action will be taken.
یہ کتاب کاپی یا بیچنا منع ہے۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ — تحریر: عاصم سفیر — asimdigitalhub.com