آپ ایک پارٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور کہا، "میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔"
اس کو "ڈائریکٹ مارکیٹنگ" کہتے ہیں۔
آپ ایک پارٹی میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ کا ایک دوست اس لڑکی کے پاس گیا اور آپ کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا، "وہ بہت امیر آدمی ہے۔ اس سے شادی کر لو۔"
اس کو "ایڈورٹائزنگ" کہتے ہیں۔