انفلوئنسر سے مراد کوئی بھی مشہور پرسنالٹی یا سیلیبرٹی لوگوں کو آپ کی پراڈکٹ استعمال کرنے کا مشورہ دے۔ اس ٹرینڈ کو انسٹا گرام، اسنیپ چیٹ ٹک ٹاک اور یوٹیوب نے اور بھی مقبول بنا دیا ہے۔ یہ مؤثر اس لیے بھی ہے کہ ان سوشل نیٹ ورکس پر کسی بھی سیلیبرٹی کے لاکھوں فالوورز متاثر ہو کر تجویز کردہ پراڈکٹ کو آزمانے یا خریدنے کی ضرور کوشش کرتے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سی کمپنیاں ہیں، جو اس طرح کی مارکیٹنگ کو اپنانے کی کوشش نہیں کرتیں اور روایتی طریقے اپنائے ہوئے ہیں۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سیلیبرٹیز کی بات لوگ پر اثر نہیں کرتی، تو آپ کا کائلی جینر کے ایک ٹوئٹ کا اثر دیکھیں، جو اس نے اسنیپ چیٹ کی جدوجہد کے بارے میں کیا تھا۔