ڈیجیٹل مارکیٹنگ — عاصم سفیر
📥 PDF

سیکشن 2

کیونکہ صرف اپنے کام پر توجہ دینا کافی نہیں بلکہ ڈیجیٹل کی دنیا میں اپنے مد مقابل کی کارکردگی پر بھی نظر رکھنا کامیابی کی کنجی تصور کی جاتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل کی رسائی 16 کروڑ افراد تک ہے جب کہ تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد سات کروڑ تیس لاکھ کے قریب ہے اور براڈ بینڈ صارفین کی کُل تعداد سات کروڑ پچاس لاکھ ہے۔

اور ان میں سے کتنے ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا آن لائن کمانے کی طرف راغب ہیں یہ بتانا بھی مشکل ہے۔ کیونکہ ہمارے لوگوں کا زیادہ تر جھان صرف ٹائم پاس ہے نہ کہ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال۔

اس کتاب میں آپ ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے اور سیکھیں گے کہ آپ کس طرح انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کر کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسہ کما سکتے ہیں۔

— صفحہ 4 —
⚖️ Public Notice — © Asim Safeer: This book may not be copied or sold by anyone, in any format. Legal action will be taken.
یہ کتاب کاپی یا بیچنا منع ہے۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ — تحریر: عاصم سفیر — asimdigitalhub.com