ان میں سے آپ کسی کا بھی افلیٹ پروگرام جوائن کر سکتے ہیں، اب بات کر لیتے ہیں کون کون سی شاپنگ ویب سائٹس کے افلیٹس پروگرام جوائن کر کے اچھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں، (ڈیجی سٹور digistore24، ایمزون amazon، ای بے ebay، کلک بینک clickbank)، یہ ویب سائٹس کافی اچھا سسٹم رکھتی ہیں افلیٹ مارکیٹنگ میں اور پیسہ بھی بہترین دیتی ہیں پاکستان میں بہت سارے لوگ یہاں سے پیسہ کما رہے ہیں
یہ ایک بہت بڑا افلیٹ نیٹ ورک ہے یہاں پر آپ کو تمام قسم کی پروڈکٹ مل جاتی ہیں، آپ کسی بھی کیٹگری یا قسم کی چیز کو اپنی ویب سائٹ، پیج یا اپنے چینل یا سوشل میڈیا پر پروموٹ کر سکتے ہیں اور پیسہ کما سکتے ہیں یہ آپ کو اس حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ کونسی پروڈکٹ زیادہ سیل ہو رہی ہے اور کس پروڈکٹ پر زیادہ کمیشن مل رہا ہے آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر مزید دیکھ سکتے ہیں اور سمجھ بھی سکتے ہیں
ای بے بھی ایمزون کی طرح کی ای کامرس کمپنی ہے، یہ بھی ایک بہت بڑا آن لائن سٹور ہے اور آپ ان کے ساتھ بطور افلیٹ کام کر سکتے ہیں ان کی بہت اچھی آفرز ہیں آپ ان کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور ان کے افلیٹ پروگرام جوائن کریں، اور فائدہ اٹھائیں