📕 آن لائن کاروبار — عاصم سفیرفہرستسرورق

فری لانسنگ میں کتنے پیسے کمائے جا سکتے ہیں!

لوگ فری لانسنگ میں کتنے پیسے کما سکتے ہیں، اس حوالے سے میرا اماننا یہ ہے کہ اس کا انحصار ایک شخص کی صلاحیت، ہنر مندی، کام کی نوعیت اور وقت کے دورانے پر ہوتا ہے، جب کام کے عوض پیسے ڈالرز میں ملتے ہیں تو اس کی قدر کافی زیادہ ہوتی ہے، فری لانسنگ کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ روپے میں نہیں بلکہ ڈالر میں پیسے کماتے ہیں جب لوگ باہر سے پیسے کماتے ہیں تو اس سے انفرادی اور ملکی فائدہ ہوتا ہے ہمارے ملک میں نوکریوں کی کمی ہے اور انٹرنیٹ پر فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ ایک تبادلے کے طور پر نوجوانوں کے لیے موجود ہے، بعض لوگوں نے فری لانسنگ کی مدد سے اپنی خود کی کمپنیاں قائم کر لی ہیں، مختلف ویب سائٹس پر ایک کام کے لیے چند ڈالرز سے ریٹ بڑھتا بڑھتا ہزاروں ڈالرز تک بھی جا سکتا ہے

لیکن کیا انٹرنیٹ پر پیسے کمانا اتنا ہی آسان ہے!

پاکستان سمیت کئی ممالک میں لوگ اپنی صلاحیتیں استعمال کر کے انٹرنیٹ پر پیسے کمانا چاہتے ہیں، لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ کوئی شخص فوراً اس میں کامیاب ہو جائے، لیکن میں اپنی مسلسل محنت کے بعد آج انٹرنیٹ پر کامیاب ہوں، پاکستان میں ایسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے بیٹھے اپنے ہنر اور کام سے باہر کی دنیا سے پیسے کما سکتے ہیں پاکستانی لوگ اپنے ملک کے علاوہ پوری دنیا کے فری لانسرز سے مقابلہ کر رہے ہوتے ہیں، اس لیے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقت پر معیاری کام کریں تاکہ اپنی اچھی پروفائل بنا سکیں، اچھے فری لانسر اندر صلاحیتیں ہونے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ وہ سب سے منفرد کام پیش کریں اور وقت کی پابندی کریں، اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ انٹرنیٹ پر ان کی پروفائل مضبوط ہو جائے گی اور مختلف کلائنٹس ان سے بار بار کام لیں گے جو کہ پیسے کمانے کا ایک مستقل ذریعہ بن جائے گا

— صفحہ 8 —

متعلقہ تحریریں

صفحہ 3 — فری لانسنگ کیا ہے؟اسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںصفحہ 4 — فری لانسنگ کے فوائداسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںعاصم ڈیجیٹل ہب بلاگروزانہ نئے مضامین — فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن کاروبار — تحریر: عاصم سفیر · عاصم ڈیجیٹل ہب
asimdigitalhub.com