📕 آن لائن کاروبار — عاصم سفیرفہرستسرورق

فری لانسرز کس طرح پیسے کماتے ہیں؟

اس کے علاوہ سافٹ ویئر اور ایپ بنانے کے کام کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی طلب ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے نوجوان اس قسم کے ہنر سیکھ سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے ان کے پاس ایک تبادلہ ذریعہ آمدن موجود ہو، پاکستان کے اندر مختلف ادارے یہ سب سکھاتے ہیں،

کمپیوٹرز کی مدد سے لوگ ایسی صلاحیتیں سیکھ سکتے ہیں جن کی بدولت اب یہ ضروری نہیں کہ وہ کسی ایک کمپنی یا ملک میں کام کریں ان چند سکلز (صلاحیتوں) میں گرافک ڈیزائن، ویب سائٹ بنانا، ایس ای او (سرچ انجن اوپٹیمائزیشن)، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا، ای کامرس اور ای بکس، لکھنا شامل ہے، جیسا کہ آپ یہ جو میری کتاب پڑھ رہے ہیں یہ ایک ای بک ہے جسے میں لکھ کر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگوں کو فروخت کرتا ہوں، اس نوعیت کے بنیادی ہنر سیکھ کر انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں کیونکہ فری لانسنگ کے لیے کچھ ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں آپ اپنا اکاؤنٹ بنا کر کام ڈھونڈ سکتے ہیں پاکستان میں اکثر فری لانسرز فائیور (Fiverr) اور اپ ورک (Upwork) سمیت ایسی کئی ویب سائٹس پر کام تلاش کرتے ہیں، یہاں اپنی پروفائل بنانے کے بعد لوگوں کی جانب سے فراہم کردہ ضروریات پر پورا اترنا ہوتا ہے کام مکمل ہونے پر یہ ویب سائٹس کام دینے والے سے پیسے وصول کرتی ہے، اپنی کٹوتی کرتی ہے اور کام کرنے والے کو پیسے ادا کر دیتی ہے، لیکن بعض لوگ اعتماد بحال ہونے پر تیسرے فریق کو شامل نہ کرتے ہوئے باہمی سطح پر لین دین کر لیتے ہیں،

— صفحہ 7 —

متعلقہ تحریریں

صفحہ 3 — فری لانسنگ کیا ہے؟اسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںصفحہ 4 — فری لانسنگ کے فوائداسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںعاصم ڈیجیٹل ہب بلاگروزانہ نئے مضامین — فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن کاروبار — تحریر: عاصم سفیر · عاصم ڈیجیٹل ہب
asimdigitalhub.com