کلک بینک خاص طور پر بنایا گیا ایک افلیٹ نیٹ ورک ہے، اور اس پر سینکڑوں کی تعداد میں مختلف پروڈکٹس موجود ہیں، آپ کسی بھی قسم کی پروڈکٹ کو بیچ سکتے ہیں ان کے لاکھوں کی تعداد میں کلائنٹس ہیں اور یہ بہت پرانا افلیٹ نیٹ ورک ہے تاہم! یہ پاکستان کے لیے اپنی سروس نہیں دے رہے آپ پاکستان سے کلک بینک کا اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے اس کے لیے آپ کو بیرون ملک کے ایڈریس سے اکاؤنٹ بنانا پڑے گا، پر اس میں بہت پیسہ ہے اگر آپ کا کوئی جاننے والا باہر رہتا ہے تو اس کی جوائننگ سے اکاؤنٹ بنا کر پاکستان سے رن کریں
ایمزون ایک بہت بڑی ای کامرس کمپنی ہے اور اس پر روزانہ کروڑوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں، یہ بھی افلیٹ مارکیٹنگ کی سہولت مہیا کرتے ہیں، آپ کسی بھی قسم کی پروڈکٹ کا ریفرل لنک بنا کر اسے پروموٹ کر دیں اور اس پروڈکٹ کی فروخت پر آپ کو ایک اچھا کمیشن ملے گا، میں مزید کھل کر اس پر بات کرتا ہوں، اس وقت لوگوں کا سب سے زیادہ جس ویب سائٹ پر اعتبار ہے اور لوگ جس سے سب سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں اور جس کا افلیٹ پروگرام زیادہ مقبول ہے وہ ایمزون کا افلیٹ پروگرام ہے لوگ اس سے ہر ماہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں کچھ لوگوں نے تو ایمزون افلیٹ کی باقاعدہ ویب سائٹس بنا رکھی ہیں اور ان سے اچھے خاصے پیسے کما رہے ہیں، لوگوں میں ایمزون کا افلیٹ پروگرام مشہور ہونے کی بھی کئی وجوہات ہیں ان میں سے ایک تو یہ ہے ان کا افلیٹ لنک چوبیس گھنٹے تک کام کرتا ہے مطلب چوبیس گھنٹے کے اندر کسی نے آپ کے افلیٹ لنک سے کچھ خریدا تو آپ کو کمیشن مل جائے گا،