میرا نام عاصم سفیر ہے، اور میں آزاد کشمیر، ضلع مظفرآباد کا رہائشی ہوں، اور میں عرصہ 5 سال سے انٹرنیٹ پر بطور فری لانسر کام کر رہا ہوں جس کی بدولت میں اچھا خاصا پیسہ کما رہا ہوں، الحمدللہ
اور اس سوچ اور کشادہ ذہنی سے میں نے ایک منصوبہ بنایا ہے کہ جن حربوں اور سکلز کو استعمال کر کے میں انٹرنیٹ سے پیسہ کما رہا ہوں کیوں ناوہ آپ احباب کو بھی بتائے جائیں تاکہ آپ لوگ بھی ان پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں بیٹھ کر آسانی سے اچھا خاصا پیسہ کمائیں اور ایک اچھی شاندار زندگی بسر کر سکیں، آج کل سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سے کمائی کرنے کے طریقے ہر کوئی بتاتا ہے، لیکن اصل اور حقیقی کام کرنے کے طریقے بہت کم لوگ بتاتے ہیں اور جس کو آن لائن کاروبار کے اصول اور حقیقت کی سمجھ آجائے پھر وہ کبھی بھی واپس مڑ کر نہیں دیکھتا کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے حتیٰ کہ وہ اپنی کئی نسلوں کو سنوار لیتا ہے، اس کتاب کے اندر انٹرنیٹ پر کام کرنے کے بہت سارے حربے اور کام کرنے کے آسان اور جامع طریقے آپ لوگوں کو بتائے اور سکھائے جائیں گے جن کو پڑھنے اور سیکھنے کے بعد آپ اتنا جان جائیں گے کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہے، اس کتاب کے اندر میں اپنے تجربات اور کام کرنے کے طریقے آسان الفاظ میں لکھوں گا جن پر عمل کر کے آپ انٹرنیٹ سے کمائی کر سکیں گے، انشاء اللہ