آج ہم آپ کو وہ تمام چیزیں بتائیں گے کہ کونٹینٹ رائٹر کیسے بنتے ہیں اور کونٹینٹ رائٹنگ کر کے کیسے پیسے کمائے جاتے ہیں، ایسی لکھت جس میں کونٹینٹ کے بارے میں بتایا گیا ہو اُسے ہم کونٹینٹ رائٹنگ کہتے ہیں، آسان لفظوں میں کونٹینٹ رائٹر ایک لکھاری کو کہتے ہیں جو کسی بھی چیز پر تحریر لکھتے ہیں، اس میں کہانیاں نیوز، عجیب و غریب معلومات یہ سب میں اوپر بھی بتا چکا ہوں، کسی چیز کا جائزہ لینا، یا کسی چیز پر تبصرہ کرنا بھی لکھے جا سکتے ہیں، کونٹینٹ رائٹنگ کا مطلب صرف تحریر لکھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ کتنا اہم اور مفید ہے اور اُس میں بتائی گئی معلومات درست ہیں یا نہیں یہ سب سے اہم ہوتا ہے کونٹینٹ رائٹر اپنے الفاظ کا استعمال کر کے اپنے کونٹینٹ کو بہترین بناتا ہے، کسی خاص لفظ کے ذریعے یہ کونٹینٹ تلاش کیا جاتا ہے اگر آپ ایک اچھے کونٹینٹ رائٹر بننا چاہتے ہیں تو کونٹینٹ رائٹنگ کی نوکری بھی کر سکتے ہیں، آج کے دور میں کونٹینٹ رائٹنگ نوکری بھی کی جا رہی ہیں، بہت سے کونٹینٹ رائٹر گھر بیٹھے ہی اچھے پیسے کما رہے ہیں اور اب تو ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو کونٹینٹ رائٹر کی خدمات حاصل کر رہی ہیں تو کونٹینٹ رائٹنگ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں
کونٹینٹ رائٹر بننا اتنا آسان نہیں ہوتا اور اتنا مشکل بھی نہیں ہے، اس کے لیے آپ کے پاس خاص قابلیت ہونا ضروری ہیں، تو آئیے آپ کو اُن چند قابلیتوں کے بارے میں بتاتے ہیں، زبان کے علم کے ساتھ آپ کو کمپیوٹر کی بھی اچھی معلومات ہونی چاہیے، آج کل بہت سے لوگ موبائل کے ذریعے بھی رائٹنگ کر کے بہت اچھا کما رہے ہیں، خیر! آپ چاہے تو کونٹینٹ رائٹنگ کورس بھی کر سکتے ہیں، جس میں آپ اردو اور انگلش ٹائپنگ سیکھ سکتے ہیں اور مواد تلاش کرنے کے طریقے جس چیز اور مواد میں آپ اپنی پسندیدگی رکھتے ہیں