📕 آن لائن کاروبار — عاصم سفیرفہرستسرورق

دراز افلیٹ daraz affiliate

دراز پاکستان کی بہت بڑی کمپنی ہے، اور اس نے بھی آج کل اپنا افلیٹ پروگرام شروع کر دیا ہے، آپ کو اس کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے دراز کی ویب سائٹ پر جانا پڑے گا اور وہاں سے آپ افلیٹ پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اس پروگرام کے لیے آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ کا ہونا ضروری ہے، کیونکہ اپلائی کرتے ہی آپ سے ویب سائٹ اور اس پر آنے والی روزانہ کی ٹریفک کے متعلق پوچھا جاتا ہے

یہاں میں آپ لوگوں کو یہ بھی بتاتا چلوں کے ہم فیس بک پر اور گوگل پر بہت سی ویب سائٹس پر جا کر مختلف معلومات اور نیوز آرٹیکلز وغیرہ پڑھتے ہیں آپ نے کبھی غور کیا ہو گا وہاں پر ویب سائٹس پر اشتہارات چل رہے ہوتے ہیں جن پر کلک کرنے سے ہمیں وہ مختلف ویبسائٹ پر لے جاتے ہیں، یہ اشتہارات افلیٹ لنک سے بنائے گئے ہوتے ہیں اور یہ افلیٹ مارکیٹنگ میں آتے ہیں اور جس ویب سائٹ پر لگے ہوتے ہیں اس کا مالک اس کے ذریعے کمیشن کما رہا ہوتا امید ہے کے آپ افلیٹ مارکیٹنگ کے متعلق سمجھ چکے ہوں گے کے یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے! اگر پھر بھی آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آئی اور آپ اس کو سیکھنا چاہتے ہیں اور اس کاروبار سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں، تو میرے ساتھ واٹس ایپ پر مشاورت کر سکتے ہیں، میں ایک معقول فیس لینے کے بعد آپ کو یہ کورس سکھا دوں گا، انشاءاللہ

— صفحہ 13 —

متعلقہ تحریریں

صفحہ 10 — افیلیٹ مارکیٹنگ کیا ہے؟اسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںصفحہ 11 — افیلیٹ ویب سائٹس: ڈیجی سٹور، ای بےاسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںعاصم ڈیجیٹل ہب بلاگروزانہ نئے مضامین — فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن کاروبار — تحریر: عاصم سفیر · عاصم ڈیجیٹل ہب
asimdigitalhub.com