📕 آن لائن کاروبار — عاصم سفیرفہرستسرورق

پاکستان میں بیٹھے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ممالک سے پیسے کس طرح کماتے ہیں!

پاکستان میں نوجوانوں کے لیے نوکریوں کی کمی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، ایسے میں کئی لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے ذریعہ معاش کے تبادلہ راستے اپنا رہے ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرز ماہانہ کماتے ہیں وہ وقت اور جگہ کی قید سے آزاد ہوتے ہیں اور خود اپنی مرضی سے اپنے کام کا تعین کرتے ہیں یعنی وہ پاکستان میں رہتے ہوئے دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود اپنے کلائنٹ کے لیے کام کر سکتے ہیں اور اس کے لیے انھیں کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے انھیں گھنٹوں کے حساب سے پیسے ملتے ہیں اور وہ بھی امریکی ڈالرز میں، پاکستان میں لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کئی طریقوں سے کما سکتے ہیں، اس حوالے سے ایک طریقہ ای کامرس یعنی آن لائن کاروبار ہے جبکہ دوسرا طریقہ کونٹینٹ یعنی ایسا مواد لکھنا، تصاویر یا ویڈیوز بنانا جو لوگوں میں مقبولیت حاصل کر سکے، "جسے میں خود کر رہا ہوں" اسی طرح فری لانسنگ ایک تیسرا ذریعہ ہے جو پاکستان کے نوجوانوں میں تیزی سے پذیرائی حاصل کر رہا ہے میرے مطابق ایک اچھا انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ موجود ہو تو آپ کہیں سے بھی فری لانسنگ کر سکتے ہیں اور اپنا اچھا روزگار چلا سکتے ہیں

فری لانسنگ میں کیا کیا کام کیا جا سکتا ہے!

ویسے تو فری لانسنگ میں آپ ہر ممکن (اور جائز) کام کر سکتے ہیں، تاہم اس شعبے میں تجربہ یہ ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ لکھنے میں اچھے ہیں تو کسی کی ویب سائٹ، بلاگ یا فیشن پر تحریر لکھ سکتے ہیں جو کے میرا اپنا ذاتی کام ہے، ایم ایس ورڈ یا آفس سے متعلق کوئی کام، بنیادی گرافک ڈیزائننگ یا سوشل میڈیا پوسٹ بنانے کا کام اور پھر لکھ کر اپنا مواد فروخت کرنا وغیرہ اس وقت فری لانسنگ میں کافی چل رہا ہے، اس وقت فری لانسنگ کی ڈیمانڈ جن شعبوں میں ہیں ان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی ہے اس میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور افیلیٹ مارکیٹنگ آ جاتی ہیں۔

— صفحہ 6 —

متعلقہ تحریریں

صفحہ 3 — فری لانسنگ کیا ہے؟اسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںصفحہ 4 — فری لانسنگ کے فوائداسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںعاصم ڈیجیٹل ہب بلاگروزانہ نئے مضامین — فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن کاروبار — تحریر: عاصم سفیر · عاصم ڈیجیٹل ہب
asimdigitalhub.com