📕 آن لائن کاروبار — عاصم سفیرفہرستسرورق

کونٹینٹ رائٹنگ کیا ہے! اور ایک کامیاب لکھاری کیسے بنیں!

کونٹینٹ رائٹنگ، یعنی مواد لکھنا جس میں مختلف ٹاپکس شامل ہوتے ہیں، جیسا کہ کہانیاں ناول، سائنسی معلومات، حقائق، مضامین، نیوز وغیرہ، اور میں یہاں پر یہ بھی بتاتا چلوں انٹرنیٹ پر میرا سب سے پسندیدہ کاروبار یہی ہے اور میں اس کی بدولت کافی اچھی کمائی کرتا ہوں، بہت سارے یوٹیوب چینلز اور بہت سی ویب سائٹس مجھ سے "جرنل نالج حقائق" پر مواد لکھواتے ہیں اور فیس بک پر میں اپنا ایک پیج بھی چلا رہا ہوں FactLab Urdu شاید آپ اس پیج سے بخوبی واقف ہیں اس پیج پر میں "سائنس انفارمیشن حقائق" پر مواد لکھ کر پوسٹ کرتا ہوں جسے بہت سارے لوگ پسند کرتے ہیں اور میری پیج کمیونٹی کا حصہ بن رہے ہیں، اور مجھے اس پیج کے ذریعے کسٹمرز بھی ملتے ہیں جو مجھ سے مواد لکھواتے ہیں، کامیاب لکھاری وہی ہوتا ہے جو ریسرچ پر فوکس کرتا ہے، آپ اپنا فیس بک پیج یا پھر بلاگ بنا کر لکھ سکتے ہیں جس سے آپ بہت اچھا پیسہ کما سکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے اہم اور ضروری یہ ہے کہ آپ اپنی ریسرچ پر کام کریں اپنا مواد لکھیں آپکی اپنی ایک پہچان ہو انداز ہو پھر آپ جلد ہی کامیاب ہوں گے۔

— صفحہ 14 —

متعلقہ تحریریں

صفحہ 15 — کونٹینٹ رائٹر کیسے بنیں؟اسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںصفحہ 16 — کونٹینٹ رائٹنگ کی بنیادی ضروریاتاسی کتاب کا متعلقہ صفحہ — پڑھنا جاری رکھیںعاصم ڈیجیٹل ہب بلاگروزانہ نئے مضامین — فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن کاروبار — تحریر: عاصم سفیر · عاصم ڈیجیٹل ہب
asimdigitalhub.com