اچھا انٹرنیٹ کنکشن آپ مختلف پلیٹ فارمز مثلاً فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، گوگل، وغیرہ ان کے ذریعے اپنی سروس کو فروغ دے سکتے ہیں مارکیٹ میں اچھے فری لانسرز کی بہت زیادہ مانگ ہے مسابقتی مارکیٹ میں، قابل اعتماد اور معیاری فری لانسرز کی مانگ بڑھ رہی ہے، جس میں پاکستان 3 نمبر پر آچکا ہے فری لانسنگ میں نیز، بہت سے کاروبار عام ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے فری لانسرز کو اپنی افرادی قوت کے طور پر ترجیح دیتے ہیں فری لانسنگ اپنے کام کے اوقات اور کام کرنے کی جگہ کے انتخاب کی آسانی فراہم کرتی ہے
شروع میں آپ کو کسی بھی کلائنٹ کے لیے کام کرنا پڑ سکتا ہے جو آپ کا انتخاب کرتا ہے، لیکن جیسے جیسے تجربہ کار ہوتے جاتے ہیں، یہ آپ کی اپنی پسند ہوتی ہے کہ ان کلائنٹس کو منتخب کریں جن کے لیے آپ کام کرنا چاہتے ہیں، آپ کا آن لائن مارکیٹ میں اپنا ایک یونیک سٹائل بن جاتا ہے بطور فری لانسر، یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ اس منصوبے کو کیسے مکمل کریں
فری لانسنگ کے اپنے نقصانات بھی ہیں فری لانسنگ بزنس قائم کرنے میں وقت لگتا ہے، انسان کو مستقل مزاج رہنا ہوتا ہے کافی کلائنٹس حاصل کرنا جو آپ کو اور آپ کے خاندان کو سہارا دیتے اور ایک کاروبار کھڑا ہوتا ہے صرف چند دنوں کی بات نہیں ہے، فری لانسنگ روایتی دفتری ملازمتوں کی طرح نہیں ہے فری لانسرز کے ورک فلو میں بے قاعدگی ہو سکتی ہے، بعض اوقات کام کرنے کے لیے بہت سارے منصوبے ہوں گے جبکہ کچھ دن بغیر کسی ایک منصوبے کے گزر جائیں گے فری لانسرز کے لیے ایک سے زیادہ کلائنٹس اور پروجیکٹس کا انتظام کرنا کافی مشکل ہو سکتا ہے بہت سے لوگوں کے لیے ڈیڈ لائن پر نظر رکھنا اور اچھے معیار کا کام وقت پر پہنچانا آسان نہیں ہے، شروع میں تھوڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے بعد میں آپ آگے اور دنیا آپ کے پیچھے ہوتی ہے